27/Mar/2019
News Viewed 1427 times
عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کسی کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلکہ آج دہشتگردی کے خلاف جو اقدامات کیے جارہے ہیں آج سے پہلے کبھی نہیں کیے گئے۔
برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انڈیا پر اس وقت جنگ کا نشہ سوار ہے ۔وزیراعظم نے کہا کے پلوامہ حملہ بھی انڈیا کی سازش تھی جو دونوں ممالک کو جنگ تک لے آیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کسی کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کہ خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مزید پڑھئیے:وزیراعظم نے لاہور سے نئی دلی تک بس سروس کی منظوری دے دی
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے جس پر چین کے شکرگزار ہیں جبکہ یہ بات غلط ہے کہ پاکستان چین کی ریاست بن چکا ہے۔اور کہنا تھا کہ یہ آخری مرتبہ ہوگا کہ پاکستان آئی ایم آئی سے رجوع کرے۔