28/Mar/2019
News Viewed 2005 times
گزشتہ دو ماہ کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ٹائیفائیڈکے مریضوں میں بھرپور اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دیکھنے میں آیا ہے کہ تمام شہروں کی نسبت لاہور میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔محکمہ صحت پنجاب کے تحت 2ماہ میں57ہزار716کیسز دیکھنے کو آئے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ 2ماہ میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا7ہزار345مریضوں کامزید اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پر اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا
زرائع کے مطابق پتا چلا ہے کے شیخوپورہ میں ٹائیفائیڈ کے5ہزار530 کیسز جبکہ اوکاڑہ میں3ہزار483کیسز دیکھنے کو ملے۔محکمہ صحت اور طبی ماہرین کا شہریوں سے کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈجیسی خطرناک بیماری سے بچنے کے لئے پانی کو ابال کر استعمال کریں اورمضرصحت کھانوں کے استعمال سے گریز کریں۔