10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

شہباز شریف کے گھر چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری ناکام


سیاسی

05/Apr/2019

News Viewed 1842 times

شہباز شریف کے گھر چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری ناکام

نیب نے بنا وارنٹ کے کچھ دیر قبل شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا اور یہ چھاپہ حمزہ شہباز کوگرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا ہے وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارنے کی وجہ سے پتہ نا چل سکا کہ چھاپہ کیوں ما را گیا جبکہ عدالت نے ای سی ایل سے شہباز شریف کا نام خارج کر دیا ۔چھاپہ مارنے کے کچھ دیر بعد نیب نے ن لیگی کارکنوں کا سامنا کیا جو کہ شہباز شریف کے گھر کے باہر نیب کے لیے دیوار بن کر کھڑے تھے۔
مزید جانیں:شہباز شریف کے گھر پرنیب کا چھاپہ
نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے اور ساتھ ہی رمضان شوگر مل کے کیس میں حمزہ شہباز بھی شامل ہیں۔آج بنا کسی کو بتائے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ صرف اس وجہ سے مارا گیا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کیا جا سکے مگر ایسا ممکن نہ ہواحمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈا گردی کا مظاہرہ ہوا اور ن لیگی کارکن بھی بھڑک اٹھے نیب کو گھیر لیا گیا ان کو باقائدہ مارنے کی دھمکی بھی دی گئی جس کی وجہ سے نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بنا ہی واپسی کی راہ لے لی۔

متعلقہ خبریں