19/Apr/2019
News Viewed 1587 times
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان جاری ہیں جس میں خواتین کو نقل کرتے پکڑا گیا تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
امتحان سنٹر میں خواتین نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے بعد از انہوں نے شرمندگی کا اظہار نہ کرتے ہوئے امتحان سنٹر میں ہنگامہ کھڑا دیا امتحانی سنٹر جنگ کا میدان بن چکا ہے۔لیڈی نگران نے جب خواتین کو نقل کرتے دیکھا تو ان سے پر چے لے لیے گئے اور ان کی تلاشی لی گئی تو ان سے نقل کی پرچیاں برآمد ہوئی۔
مزید جانیں:لالہ رخ نے بچوں کی سائنسی تعلیم میں نیا طریقہ کار وضع کیا
خواتین نے امتحان سنٹر میں نقل کرنے کی وجہ سے شرمندگی نہیں محسوس کی اور اپنے والدین کو بلا لیا۔ خواتین کے والدین نے امتحانی سنٹر میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔چئیر مین انٹرمیڈیٹ امتحان کا کہنا ہے کہ خواتین کے گھر والے بھی ان کو نقل کروانے میں ان کے ساتھ ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ اپنی بچیوں سے نقل کی پرچیاں برآمد ہونے کے بعد انہیں سزا دیتے مگر انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا اور امتحانی سنٹر میں ہنگامہ کھڑا کیا لہذا ان لڑکیوں کو امتحان سے نکالا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ آگے کوئی خواتین ایسا مظاہرہ نہ کریں ۔