10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گھوٹکی کی دونوں نو مسلم بہنوں کو انصاف مل گیا


پاکستان

11/Apr/2019

News Viewed 1555 times

گھوٹکی کی دونوں نو مسلم بہنوں کو انصاف مل گیا

گھوٹکی کی رہائش پزیر دو نو مسلم بہنوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے انصاف مل چکا ہے انہیں ان کے شوہروں کے ساتھ رہنے اجازت دے دی گئی۔

سندھ کے علاقے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی دونوں بہنیں ’’رینا اور روینا‘‘پہلے ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھی مگر انہوں اسلام قبول کر لیا ۔ان کے آباؤاجدا کا کہنا تھ اکہ لڑکیوں کو اغواہ کیا گیا ہے اور ان کو زبردستی اسلام قبول کروایا گیا ہے مگر لڑکیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اپنا بیان دیا کہ ہم نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے ہمیں بچپن سے ہی اسلام میں بہت دلچسپی تھی اس لیے ہم نے یہ فیصلہ لیا اور اپنی مرضی سے شادی کی ہے ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے ہمیں انصاف دیا جائے ورنہ ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے شوہروں کی جان کو بھی خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید جانیں:ماڈل اقراء سعید کی موت کی وجہ سامنے آگئی
انکوائری کمیشن کے ممبر آئی اے رحمان نے عدالت میں کہا کہ تمام کاروائی کہ بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے لڑکیوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے تاہم یہ بات ضرور ہے کہ سندھ میں ایک ایسا گروہ موجود ہے جو لوگوں کو مذہب کی تبدیلی کی اصلاح دیتا حکومت کو چاہیے کہ اس گروپ پر نوٹس لیا جائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ تمام باتوں کی وجوہات سامنے آگئی ہیں کہ لڑکیاں بالغ ہیں اور ان کو ان کی زندگی کے فیصلے لینے کا حق ہے عدالت ان کو اجازت دیتی ہے کہ وہاپنے شوہروں کے ساتھ رہ سکتی ہیں اور سیکرٹری داخلہ کو انکی حفاظت کا ذمہ دے دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں