10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام میگا منی لانڈرنگ میں


سیاسی

20/Dec/2018

News Viewed 1912 times

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا۔

مزید بھی پڑھیں: میگا منی لانڈرنگ کیس


سندھ کی اہم شخصیت نے اربوں روپے جاری کروائے، حسین لوائی سمیت 30 بینکرز کے نام بھی شامل ہیں, تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ سکینڈل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے, ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے,حسین لوائی سمیت تیس بینکرز کے نام بھی منی لانڈرنگ رپورٹ میں موجود ہیں اور جعلی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والے 20 ٹھیکیداروں کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے۔

متعلقہ خبریں