23/Jan/2019
News Viewed 2024 times
اسلام آباد کے وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی سزا میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے سزا کو تین’3‘ سے بڑھا کر دس’10‘ سال کر دی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث کمپنیاں، افراد، ادارے اور ڈاریکٹروں کے خلاف جرمانہ پچاس’50‘ لاکھ سے بڑھا کر پانچ’5‘ کروڑ کرنے کی منظوری دے دی ۔
ایف اے ٹی ایف الیکشن کی وجہ سے کی گئی ان ترامیم کے تحت کئی قوانین کو بھی سخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی اور منی لانڈرنگ میں جو افراد ملوث ہوں گے ان کی جائیداد کو 90دنوں کے بجائے چھ’6‘ ماہ تک سرکار ضبط کرنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
مزید بھی پڑھیں: 16لاکھ ڈالر مالیت کے بال برآمد
زرائع کے مطابق ان ترامیم کو 23جنوری’آج‘ پیش کئے جانے والے ضمنی بجٹ کا حصہ بنے گا۔