10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو بڑا اعزاز دینے کا اعلان


پاکستان

27/Mar/2019

News Viewed 2078 times

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو بڑا اعزاز دینے کا اعلان

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو بڑے اعزاز سے نوازنے کا اعلان برطانیہ کی آکسفورڈیونیورسٹی نے کر دیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے علاوہ مزیدسات لوگوں کو مختلف کام سر انجام دینے کی وجہ سے اس اعزاز سے نوازہ جائے گا ۔تمام شخصیات کو اعزاز دینے کی تقریب 26جون کو منعقد ہوگی۔گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں اعزاز دیا جائے گا۔


مزید پڑھیئے:اکٹر عامر لیاقت کا فلم ’لوڈویڈنگ‘ کی ٹیم پر مقدمہ

ذرائع کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے پاکستان کے ایسے گھرانے میں پہلی سانس لی جو گھرانہ پوری دنیا پر موسیقی کی پہچان بن گیا۔راحت فتح علی خان نے موسیقی میں زیادہ دلچسپی لی اور 7سال کی عمر میں انہوں نے موسیقی کے متعلق ابتدائی تعلیم شروع کی تھی۔رواں دور میں ان کے گانوں ،غزلوں کو بہت سراہا جاتا ہے ان کے 50سے زائد ایلبم رلیز ہو چکے ہیں۔
راحت فتح علی خان نے اب تک بالی وڈ ،ہالی وڈ اور پاکستان کی فلموں ڈراموں میں بہت سے ٹائٹل سونگز گائے ہیں ۔ان کی موسیقی کی بنا ء پر آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 
 

متعلقہ خبریں