05/Nov/2018
News Viewed 1807 times
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چائنہ اور پاکستان دونوں کو سی پیک سے بہت سے تجارتی اور مالی فائدے حاصل ہونے والے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مختلف خلیجی ممالک اور مشرق وسطی میں رابطوں کی وجہ بنے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے چائنہ پاک کوریڈور کا حصہ بن چکی ہے۔ انھوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم احتساب کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں اور ملک میں شفاف نظام چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت تبدیلی کے نعرے کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے اور سی پیک ہماری ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پرچینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم تمام ملکوں سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دروازے تجارت اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے تمام ملکوں کے لئے کھلے ہیں۔ چائنہ آنے والے سالوں میں تقریباََ 30کھرب ڈالر کی چیزیں درامد کرے گا اور 10کھرب ڈالر کی برآمد ات بھی بڑھائے گا۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم عمران خا ن کا نام مسلم دنیا کی با اثر تر ین شخصیات کی فہر ست میں شا مل
پاکستان سی پیک کو لے کر بہت سنجیدہ ہے اور مستقبل میں ہماری زیادہ ترقی اس کے ساتھ ہی وابستہ ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان سی پیک کے منصوبے کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم ہر میدان میں ترقی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ہر طرح سے اصلاحات کا نظام لانا چاہتے ہیں۔