10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیرا علیٰ پختوانخوا محمود خا ن نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا


سیاسی

09/Jul/2021

News Viewed 1123 times

وزیرا علیٰ پختوانخوا محمود خا ن نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی، سوات جلسے کے دوران کارکن دھوپ میں کھڑے رہے اور پی ڈی ایم قیادت مالم جبہ میں ہماری لگائی گئی زپ لائن سے محظوظ ہوتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق بونیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات جلسے میں مولانافضل الرحمان صاحب نے مدرسے کے بچوں کوپنڈال میں بٹھایااور 15 منٹ تقریرکرکے بچوں کوچھوڑکربھاگ گئے، مولاناصاحب ! آپ کواورآپ کی پارٹی کوشرم آنی چاہیے،ن لیگ کے ورکردھوپ میں کھڑے تھے اور مریم اورنگزیب مالم جبہ میں ہماری لگائی زپ لائن کوانجوائے کررہی تھیں۔ 


آگے بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزاکرات

محمود خان نے کہا کہ شہبازشریف کوسن رہاتھاکہ اب خیبرپختونخواکوٹھیک کریں گے، شہبازشریف نے پنجاب کوتباہ حال کیااور پنجاب کابیڑہ غرق کردیا، شہبازشریف نے سوات آپریشن کے دوران اٹک کوبندکیاتھا،امیرمقام !پی ٹی آئی میں آپ کی جگہ نہیں،آپ چوراورڈاکوہیں، امیرمقام مشرف کوچھوڑ کراب چوروں کی جماعت میں شامل ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی لیڈرآلودرجن اورانڈ ے کلوکے حساب سے بیچتاہے، یہ کب تک بھٹوکے نام پرسیاست کریں گے؟ ،یہ کب تک بھٹو کے نام پرلوگوں کودھوکادیں گے؟،یہ صرف سندھ کے عو ام کودھوکاد ے سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے عمران خان کاساتھ دیا،عمران خان اورمیں کارکنوں کیساتھ دھوپ میں کھڑ ے ہو تے ہیں ، آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

متعلقہ خبریں