10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 12 دسمبر کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم


سیاسی

07/Dec/2024

News Viewed 48 times

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 12 دسمبر کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

مسلسل غیر حاضری پررانا ثناء اللہ کے ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو طلب کیا ہوا تھا

گوجرانوالہ گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا، ن لیگی رہنماء کیخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،رانا ثناءاللہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پررانا ثناءاللہ کے ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔۔





پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کو طلب کیا تھا۔وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ 16 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثناءاللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا۔
 

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے راناثناءاللہ کو اپنی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیدیا تھا ۔پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی۔بتایا گیا تھا کہ اقدام قتل ، پولیس پارٹی پر حملہ کیس میں گوجرانوالہ پولیس نے وزیراعظم کے سیاسی امور کے خصوصی مشیر رانا ثنا اللہ کو مقدمہ میں بے قصور قرار دیدیا تھا۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پولیس کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کوئی ثبوت میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری التوا میں رکھی گئی تھی۔

سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے رپورٹ سماعت کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل اسلام کی عدالت میں جمع کرا دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ن لیگی رہنماءرانا ثنا اللہ کی جانب سے گواہان صفائی کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ ان کی جانب سے فراہم کردہ پی ایف ایس اے اور نادرا رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مقدمہ میں بے قصورقرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں