10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سونے کی اینٹ نکالو اور مالا مال بن جاؤ


انٹر نیشنل

01/Apr/2019

News Viewed 5320 times

 سونے کی اینٹ نکالو اور مالا مال بن جاؤ

آپ دنیا بھر کی کمپنیوں کی مختلف انعامی اسکیموں سے تو متعارف ہوں گے مگر دبئی کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایک انوکھی انعامی اسکیم آفر رکھی گئی۔


دبئی کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اس انوکھی انعامی اسکیم کانام گولڈ بار چیلنج ہے اس انعامی اسکیم میں ایک بڑے سے شیشے کا باکس ہے اور اس میں ایک سونے کی اینٹ موجود ہے اور اس اینٹ کو نکالنے کے لیے صرف ایک سوراخ دیا گیا ہے اور آپکو اس سونے کی اینٹ کو اس سوراخ میں سے ہی نکالنا ہو گا۔ اور کامیاب ہونے پر یہ سونے کی اینٹ بغیر کسی رقم کے ادا کیے بغیر جیتنے والے کو دے دی جائے گی۔
مزید بھی پڑھیں: پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے
مزید بھی پڑھیں:جاپان کا اپنے لوگوں کیلئے ایک حیران کن ریلوے اسٹیشن

دبئی ائیر پورٹ پر اس چیلنج کو پورا کرنے والے ہزاروں لوگ ناکام ہوئے ہیں لیکن اب یہ چیلنج پورا ہو چکا ہے جس کا دعویٰ سوشل میڈیا کی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں