30/Jul/2021
News Viewed 1326 times
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا جس سے 18 مزدور ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے ۔
آگے بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
العربیہ کے مطابق واقعہ لکھنو شہر سے شمال مشرق میں 30 کلو میٹر کی دوری پر بارا بانکے کے مقام پر پیش آیا ، جہاں بیسیوں محنت کش سڑک کے کنارے ایک خراب بس کے نیچے سو رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 18 مزدور ہلاک اور 24 زخؒمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق المناک حادثے میں 16 مزدور موقع پر ہی جبکہ دو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔