10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد


پاکستان

10/Dec/2018

News Viewed 1803 times

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث سردی کی لہرمیں بھی اضافہ ہوگیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف پڑنا شروع ہوگئی, ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہاڑوں پربرف پڑرہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات گئے کراچی میں بارش ہوتے ہی شہرکے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مزید بھی پڑھیں:آب وہوا میں تبد یلی


بارش کے بعد گلشن اقبال ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی ، ملیر ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی دوسری طرف ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مری نے برف کی سفید چادراوڑھ لی۔ نتھیا گلی اور وادی کاغان کے مختلف مقامات پررات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ دوروزتک جاری رہے گا اوراسکردومیں برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا, کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی بادل برسیں گے۔

متعلقہ خبریں