12/Apr/2019
News Viewed 1310 times
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھامکہ ہوا جس کی وجہ سے 16افراد جاں بحق ہو گئے اور 30افراد شدید زخمی ہو گئے۔
سبزی منڈی میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے طالبان نے اسے نشانہ بنایا ہے اور بم دھماکا بھی اس وقت ہوا جب منڈی میں بہت سے لوگ موجود تھے تاہم ابھی تک یہ پتہ نہ چل سکا کہ بم ریموٹ کنٹرول تھا یا پھر دیسی تھا۔دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو کی ٹیمیں پولیس اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آئل ٹینک تباہ گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواز آلو کی بوریوں میں موجود تھا جب مزدور آلو کی بوریا ں ٹرک پر چڑھا رہے تھے تب ہی دھماکہ ہوا اور دھماکے کے قریب ترین تمام افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اس کے بارے میں پتہ لگوا لیا جائے گا۔