10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پرمیش ورما کی نئی فلم مئی میں رلیزہوگی


شوبز

09/Apr/2019

News Viewed 5301 times

پرمیش ورما کی نئی فلم مئی میں رلیزہوگی

بھارتی پنجابی اداکار اور گلوکار ’’پرمیش ورما‘‘ کی نئی پنجابی فلم ’’دل دیاں گلاں‘‘3مئی 2019کو رلیز ہو گی ۔

اس فلم میں’’ پرمیش ورما‘‘ کے ساتھ پنجابی فلموں میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ ’’وامیقی گیبی‘‘ نے اداکاری کی ہے فلم کو محبت کے پہلو سے بنایا گیا ہے فلم کے ہدایت کار پرمیش ورما خود ہی ہیں ۔فلم کو اوم جی گروپ نے ایسوسی ایٹ کیا ہے۔
پرمیش ورما پر ہونے والے حملے کے بعد پرمیش نے گانے تو کافی رلیز کیے مگر انکی کوئی بھی فلم منظر عام نہ ہوئی ان کا کہنا تھ افلم کی شوٹنگ کے لیے ابھی یہ تیار نہیں ہیں البتہ اب ان کو لگنے والی گولی کے زخم بھر چکے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنی نئی فلم جلد رلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی ڈرامہ سیریلز کی مداح
وامیقی گیبی نے پنجابی فلموں میں حال ہی میں کام شروع کیا ہے ان کی اداکاری سے متاثر ہو کر پرمیش ورما نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کے لیے موقع دیا ۔وامیقی گیبی نے پرمیش کی فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں بول دیا اور بھرپور محنت کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ہے۔
پرمیش کی پہلی فلم ’’روکی مینٹل ‘‘ نے بھی ان کا مداحوں کو بہت متاثر کیا تھا اور فلم نے کافی اچھا بزنس کیا تھا اب ان فلم ’’دل دیاں گلاں‘‘ کا ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس فلم سے پرمیش کو بہت فائدہ ہونے والا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں