01/Apr/2019
News Viewed 2441 times
بھارتی ائیر فورس کا لڑاکو طیارہ ’ مگ 27 ‘ معمول کے مطابق پرواز کر رہا تھا کہ تبھی ایک نا معلوم حادثہ پیش ہوا جس کے نتیجے میں بھارت کا طیارہ مگ27گر کر تباہ ہو گیا۔
زرائع کے مطابق بھارت کا ائیر کرافٹ ’مگ27 ‘ کے گرنے کی وجہ انجن کی خرابی بتائی گئی۔ حادثے کے وقت طیارے میں موجود پائلٹ وقت پر طیارے سے باہر آنے میں کامیاب ہو گیا اور پائلٹ کی جان بچ گئی۔جبکہ طیارہ بھی آبادی سے دور جا کر گرا جس کی وجہ سے ابھی تک کسی کے حلاق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔حکام نے حادثے کی تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔
مزید بھی پڑھیں:پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس مار گرایا
گزشتہ ماہ بھی بھارتی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر حادثے کا شکار بنا تھا جس میں موجود پائیلٹ وقت رہتے اپنی جان نہ بچا سکے اور اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔