10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان اور بھارت کے درمیاں جنگ کا خدشہ


انٹر نیشنل

08/Mar/2019

News Viewed 2736 times

پاکستان اور بھارت کے درمیاں جنگ کا خدشہ

امریکی اخبار ٹائمز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر جو کھڑی فوج بلکل تیار ہے مگر دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان بات چیت نہ ہونے کے برابر ہے۔زرائع کے مطابق امریکی اخبار میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ اب ایٹمی جنگ شمالی کوریا کی نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔دونوں ممالک ایک ایسی صورتحال میں داخل ہو چکے ہیں جہاں سے نکلنا اب مشکل ہے اور اس صورتحال سے تب تک نہیں بچا جا سکتا جب تک کہ کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ دونوں ممالک جب تک کشمیر کے متقبل کے بارے میں نہیں سوچیں گے تب تک اس صورتحال سے نہیں نکلا جا سکتا۔

مزید بھی پڑھیں: مزید2پاکستانیوں کا انتقال، بھارت جیل


امریکی اخبار کے مطابق بھارت کی طرف سے کئے گئے پاکستان پر حملہ میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے والی بات کا بھی ابھی تک کوئی انکشاف نہیں ہو سکا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جس بھارتی پائلٹ کو پکڑا تھا اسے خیر خیریت سے بھارت واپس بھیجتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں