10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سارہ علی خان نے اپنی فلم برقعے میں دیکھی


شوبز

12/Dec/2018

News Viewed 2172 times

سارہ علی خان نے اپنی فلم برقعے میں دیکھی

سارہ علی خان اپنی فلم کیدر ناتھ کے بارے میں بہت پر امید ہیں کہ یہ کامیاب ہو گی۔ ان کے چاہنے والوں نے ان کی اداکاری کی بہت تعریف کی ہے۔ اپنی فلم کو لے کر سارہ علی خان اتنی پر جوش ہیں کہ وہ برقع میں اپنی فلم دیکھنے سینما گھر چلی گئیں۔ کنیکا کہتی ہیں کہ فلم کیدر ناتھ کو لے کر اپنے چاہنے والوں کی چاہت دیکھنے کے لیے سارہ علی خان ، نصرت کے روپ میں سینما گھر آگئیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ فلم دیکھی ۔ فلم کی کہانی لکھنے والی کنیکا نے دو تصویریں انسٹا گرام پر بھیجیں ہیں۔ ان تصاویر میں سارہ علی خان برقع میں واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔  ان کی اگلی تصویر میں سارہ علی خان برقع میں ہیں۔ انہوں نے یہ روپ اس لیے اختیار کیا ہوا ہے تاکہ لوگ ان کو دیکھ نہ سکیں۔


 

متعلقہ خبریں