02/Aug/2021
News Viewed 1306 times
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ عثمان بزدار نے ہدایات دی ہیں کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں اورحکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
آگے بھی پڑھیں: تیاری رکھیں، یہاں بھی عمران خان حکومت بنائے گا، آزاد کش
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے اور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں،بے ا حتیاطی کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے۔