01/Apr/2019
News Viewed 2196 times
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ہے تا ہم اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئی تو فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت حکومت کو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ہے۔اگر سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافہ نہیں کیا جائے ۔اگر سیاسی جماعتیں اس بات سے متفق نہیں ہیں تو فوجی عدالتوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے
مزید پڑھیں:باغ ابن قاسم کی افتتایہ موقع پر 162ارب کے پیکج کی منظوری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کو مکمل شکست دینے کے قریب ہے ،فوجی عدالتوں کی توسیع بہت ضروری ہے اور اب اچھا ہی ہوگا کہ ان کی توسیع کی جائے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں فوجی عدالتوں کا قیام غیر معمولی حالات میں اٹھایا گیا قدم تھااور فوجی عدالتوں کی کامیابی بھی بظاہر ہے۔فوجی عدالتوں کی دوسری دو سالہ آئینی مدت 31مارچ کو مکمل ہوئی ہے۔