10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ارمیلا ماٹونڈکر نے نریندر مودی کو مزاق بنا دیا


انٹر نیشنل

22/Apr/2019

News Viewed 2266 times

ارمیلا ماٹونڈکر نے نریندر مودی کو مزاق بنا دیا

کانگرس پارٹی میں نیا قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کے متعلق کہا کہ نریندر مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ کامیڈی فلم بننی چاہیے۔


بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں بھارتی کانگرس پارٹی میں قدم رکھا ہے اور انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاذ ایسے حالات میں کیا ہے جب بھارت کو ایک سچے اور ایمان دار لیڈر کی ضرورت تھی بھارت میں نریندر مودی کو اب ایسے مشکل حالات کا سامنا ہے کہ بی جے پی کا جیتنا ناممکن ہے ۔ ارمیلاماٹونڈکر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ کامیڈی فلم بننی چاہیے تا کہ ان کو احساس ہو کہ کس طرح انہوں نے بھارتی عوام کے لیے پریشانیا ں پیدا کی ہیں ۔
مزید جانیں:بھارتی فوج کشمیر میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے
نریندر مودی ایسے سیاست دان ہیں جو اپنی ہی پارٹی سے بے عزت ہوتے ہیں بھارتی عوام کو الیکشن کے دنوں میں جی جی کرتے ہیں مگر اپنی سرکار آنے کے بعد ان کا حقیقی چہرہ سامنے آتا ہے ۔انہوں نے اب تک بھارتی عوام سے کیے گئے اپنے کسی بھی وعدہ پر کام نہیں کیا اور نہ ہی آگے کرنے کاارادہ ہے۔لہذا ان کو ان کی زندگی کی حقیقت دکھانے کے لیے ان پر ایک کامیڈی فلم بنائی جائے تو بہتر ہے۔
یاد رہے کہ مودی کی زندگی پر بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے حال ہی میں ایک فلم بنائی تھی مگر بھارتی حکومت نے الیکشن کے دوران فلم فلیز کرنے پر پابندی لگا دی کیونکہ اس کی وجہ سے بی جے پی سیاسی پارٹی پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں