22/Oct/2018
News Viewed 2526 times
پنجاب بھر میں رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کا رڈ کا اجراء رواں ماہ سے ہو گا اور مالکان کو 6 سے زائد جدید سیکورٹی فیچرز کا حامل سمارٹ کارڈ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں جدید سیکورٹی فیچرز کا حامل وہیکل رجسٹریشن سسٹم رواں ماہ کے آواخر میں نافذ ہو گا، تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ۔ اور سمارٹ کارڈ کے اجراء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کو دی جانے والی مشینوں کی روزانہ 22000کارڈز بنانے کی استعداد کار ہے جبکہ ایکسائز پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر صرف 8000سمارٹ کارڈز کی ضرورت ہو گی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری سہیل ارشد نے میڈیا کو بتایاکہ نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم منصوبے میں رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ ،جدید سیکورٹی فیچرز کی حامل کیمرا ریڈایبل نمبر پلیٹس اور یونیورسل نمبر کا اجراء شامل ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ذیابیطس کو نرسنگ کے نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا
انہوںنے بتایاکہ حالیہ نمبر پلیٹس سیف سٹی پراجیکٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ریڈ ایبل نہیں ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی مسائل کے پیش نظر نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی ضرورت تھی ۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں نیا وہیکل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرارہی ہے جس کے تحت اواخر اکتوبر سے نئے نظام کا اجراء کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ نئے وہیکل رجسٹریشن نظام کی بدولت نہ صرف یہ کہ گاڑیوں کے کاغذات میں جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہو گی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام مربوط ہو گا
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسل نمبر سسٹم کے اجراء سے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی بدولت حاصل ہونے والی اہمیت یکساں ہو جائے گی ،لاہور اور راولپنڈی پر رجسٹریشن کے بوجھ میں کمی آئے گی اور دیگر چھوٹے اضلاع کو بھی ریونیو حاصل ہو گا جبکہ اس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہو سکے گا