20/Mar/2019
News Viewed 1856 times
سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کو مزید کروڑوں کے شواہد مل گئے ۔زرائع کے مطابق نیب کو شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئی ہیں۔ان کی پہلی بیوی نصرت شہباز کے 12کمپنیوں میں 69لاکھ56ہزار5سو شئیرز موجودہیں۔ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شئیرز 87لاکھ85ہزار روپے کی مالیت پر مشتمل ہیں،96ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ ان کے نام ہے اور ساتھ ہی مری میں بھی ایک گھر نصرت شہباز کے نام ہے اور ان گھروں کی مالیت 18کروڑ65لاکھ 81ہزار384ہے۔ شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو 8بیش قیمتی پراپیٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں جس میں ڈیفنس سوسائٹی بھی شامل ہیں اور ساتھ ہی تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں4کنال کا پلاٹ اور 1ایکڑ قیمتی زمین بھی موجود ہے۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس ؛آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی
نصرت شہباز کے پاس قصور ،فیروزوالامیں 810کنال کی زرعی زمین موجود ہے اور اسکی مالیت صرف 26لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔نصرت شہباز کے رمضان شوگرمل،حمزہ اسپنگ مل،کلثوم ٹیکسٹائل،محمدبخش ٹیکسٹائل میں شئیرز موجود ہیں اور اس کے ساتھ ہی انکے شریف پولٹری،شریف ڈیری،کوالٹی چکن،شریف ملک پروڈکٹس،کرسٹل پلاسٹک اور العریبہ شوگر مل میں بھی شئیرز موجود ہیں۔