02/May/2019
News Viewed 2041 times
سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے بھارت اور بنگلہ دیش میں حملہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق داعش نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی اور انہوں نے ہندی،اردو اور انگلش میں ایک پوسٹر جاری کیا اور کہا کہ اب بھارت اور بنگلہ دیش میں حملے کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کی ریاست کے لیے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے بھی بنگلہ دیش کے ایک سینما گھر میں دھماکہ ہوا تاہم مواد پوری طرح نہ پھٹ سکا مگر پھر بھی اس دھماکے کی وجہ سے چند پولیس والے زخمی ہو گئے۔
مزید جانیں:سری لنکا میں دہشتگردی میں عورتیں بھی ملوث
ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا گیا مگر داعش نے سری لنکا میں دھماکے کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ ابھی بھی ہیں اور انہوں نے مزید دھماکے کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے اب بھارت اور بنگلہ دیش کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔