05/Nov/2018
News Viewed 2383 times
تیسرے ٹی ئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی،بابر اعظم مین آف دی میچ جب کہ محمد حفیظ سریز کے اچھے کھلاڑی قرار پائے،سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم کا پہلے نمبر کی پوزیشن کا سلسلہ برقرار ہے،آسٹریلیا کو 0-3 سے ہرانے کے بعد اب قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کر دیا،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 167 رنز کا ہدف دیا اور اُس کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ہمارے قومی بولر کے سامنے کیوی کے کپتان کین و لیمسن کے سوا کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا، ولیمسن 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے، جب کہ اوپنر فلپسن نے 26 رنز کی باری کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ سرفراز کو اپنے بلے بازوں پر پورا اعتماد تھا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: مسلسل11ویں سیر یز ٹرافی پا کستا نی شو کیس کی زینت بن گئی
فخر زمان نے 11، شعیب ملک نے 19 رنزاور آصف علی نے 2 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی طرف سے کرینڈ ہومے نے 2 رنز اور فر گو سن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔