10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حنا ء ربانی کے خلاف نیب کی کاروائی شروع


سیاسی

26/Mar/2019

News Viewed 2941 times

حنا ء ربانی کے خلاف نیب کی کاروائی شروع

مشہورسیاستدان غلام ربانی کھر کی صاحبزادی اورسابق وزیر خارجہ حنا ء ربانی کھر کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کاروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حناء ربانی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتی تھی اور ساتھ ہی لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کا مظاہرہ کرتی تھی آمدن سے زیادہ ان کے اثاثے تھے ۔ ان باتوں کی بناء پر حناء ربانی کے خلاف نیب نے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھئیے:شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج ہوگیا
حناء ربانی کھر مشہور سیاستدان غلام ربانی کھر کی بیٹی ہیں اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔قومی احتساب بیورو نے اس کیس پر توجہ دیتے ہوئے غلام ربانی کھر ،حناء ربانی کھر اور اس کے شوہر اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں