10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فلم زیرو میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس


شوبز

26/Dec/2018

News Viewed 1806 times

رواں برس کروڑوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے کوچ کرجانے والی بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو ان کی آخری فلم زیرو میں دیکھ کر ان کے پرستار اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہوگئے۔

اب یہ بھی پڑھیں:


فلم میں سری دیوی اسکرین پر محض چند منٹ کے لیے نظر آئیں لیکن ان کی اس مختصر پرفارمنس نے بھی ان کے چاہنے والوں کو آبدیدہ کردیا, سری دیوی کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آخری پرفارمنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا, ایک صارف نے لکھا وہ فلم زیرو میں سری دیوی کو دیکھ کر انہیں اور زیادہ یاد کرنے لگے ہیں، سری دیوی فلم میں بہت خوبصورت نظر آئی ہیں، وہ بہت اچھی اداکارہ تھیں۔ ایک اور صارف نے لکھا فلم زیرو صرف سری دیوی کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی, رواں سال فروری میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوجانے والی بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی کی فلم زیرو میں چند منٹ دورانیے پر مشتمل پرفارمنس ان کی آخری پرفارمنس ثابت ہوئی تاہم شائقین ان کی آخری پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں