10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

خادم حسین رضوی کی ضمانت کا وقت گزر گیا


پاکستان

11/Apr/2019

News Viewed 1849 times

خادم حسین رضوی کی ضمانت کا وقت گزر گیا

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت کی درخواست منظور نہ ہوئی کیونکہ اس کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔

قانون کو ہاتھ میں لینے والے خادم حسین رضوی کے وکیل کا کہنا ہے کہ رضوی صاحب اب ضمانت کی درخواست دینے کو تیار ہیں مگر لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے کہا کہ اب اس درخواست کا وقت ختم ہو چکا ہے جب عدالت نے انہیں درخواست کا کہا تھا تب انہوں نے درخواست لکھی نہیں اور اب عدالت اور قوانین کے حساب سے فیصلہ ہوگا ۔قانون کو ہاتھ میں لینے والا عدالت کی نظر میں مجرم ہے پھر چاہے وہ وزیر اعظم ہی کیو ں نہ وقانون سب کے لیے ایک ہی ہے ۔
مزید جانیں:حنیف عباسی کی عمر قید معطل:ایفی ڈرین کیس
خادم رضوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاہدے کے باوجود ان کے موکل کو گرفتار کیا ہے حکومت نے خاد رضوی کے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے درخواست لکھنے سے انکار کیا تھا مگر اب وہ ضمانت کی درخواست لکھنے کے لیے تیار ہیں ۔عدالت کا کہنا ہے کہ اب ان کا وقت نہیں ہے اب جو بھی فیصلہ لیا جائے گا قوانین کے حساب سے لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں