27/Dec/2018
News Viewed 1986 times
بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سلمان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لےکربالی ووڈ کےسلطان بننے کے سفر میں کئی کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور فلم 146 تیرے نام 145 کے بعد تو وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئےاور پھر انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں 27 دسمبر 1965 کو ناموررائٹر سلیم خان کے گھرآنکھ کھولی اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے سلمان خان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان ہیں اور ان کی دو بہنیں الویرہ خان اور لے پالک ارپیتاخان ہیں سپراسٹار سلمان خان اپنے کیریئرکی شروعات سےبطوررائٹر، ڈائریکٹرکام کرنا چاہتےتھےاورانہوں نے 1988 میں فلم146 فلک145 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام بھی کیا تھا تاہم وہ فلم باکس آفس پرنہیں چل سکی انہوں نے ڈائریکشن کے شعبے میں ناکامی کےبعد اداکاری کےمیدان میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور 1988میں بننے والی فلم 146 بیوی ہو توایسی 145 سےاپنےفلمی کیریئرکا آغاز کیا، لیکن پہلی کامیابی انہیں فلم 146میں نے پیار کیا145 سےملی
مزید پڑھیں:فلم زیرو میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس
سلمان خان نے فلم 146 ساجن 145 ، 146 ہم آپ کے ہیں کون 145 ، 146 ہم دل دے چکے صنم 145 میں رومانوی کردار نبھا کرعوام کو اپنا گرویدہ بنایادبنگ خان نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی عروج وزوال دیکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب کہا جانے لگا کہ اب شاید وہ دوبارہ بڑے پردے پراداکاری کے جوہر نہ دکھا سکیں، لیکن 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم 146 تیرے نام 145 میں انہوں نے اپنی اداکاری ثابت کردیا کہ فلمی دنیا میں ان کا سفرختم نہیں ہوا یہ تو شروعات ہے۔