14/Jan/2019
News Viewed 1772 times
سعودی وزیر پیٹرولیم شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودیہ عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ زرائع کے مطابق خالد بن العزیز نے وفد کے ہمراہ گوادر کا دورہ کیا جہاں گوادر ایئرپورٹ پر وفاقی ویزر پٹرولیم غلام سرور اور علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کے لئے اہمیت کے حامل ہیں،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو پاکستان میں اگریکلچر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
جی پی اے کے چیئر مین دوستین خان جمالدینی اور ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفد گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، پاکستان اور سعودیہ گوادر میں آئل سٹی کے قیام کے لئے اگلے ماہ دستخط کریں گے۔