15/Apr/2019
News Viewed 2194 times
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ان کی دماغی شریانیں بند ہو چکی ہیں اگر چہ ان کا علاج نہ ہو سکا تو ان کی موت بھی ہو سکتی ہے ان کا علاج اگر پاکستان میں ممکن نہ ہوا تو انہیں غیر ملک لے کے جانا ہوگا ۔
مزید جانیں:حمزہ شہباز آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے
ان کے علاج کے لیے ان کی بائی پاس سرجری بھی ہو سکتی ہے ۔کیونکہ ان کے دمغ کو خون دینے والی شریانیں بند پڑ چکی ہیں اگر وہ پھٹ گئیں تو ان کا علاج ناممکن ہے اس قبل ہی انہیں علاج کروانا ہوگا ۔ان کے لیے 24گھنٹے میڈیکل نگرانی رکھی گئی ہے۔
یاد رہے نواز شریف کو سپریم کورٹ نے 6ہفتوں کی ضمانت دی ہے صرف ان کے علاج کے لیے انہیں اپنا علاج کروا کے واپس جیل جانا ہوگا۔