10/Apr/2019
News Viewed 3686 times
مہوش حیات پاکستان کی مشہورومعروف اداکار،ماڈل اور گلوکارہیں ان کو گزشتہ ماہ23مارچ پر
تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
مہوش حیات 6جنوری1983کو کراچی میں پیدا ہوئی ۔ان کے والد کا نام محمد حیات ہے ان کی والدہ کا نام رخسار ہے جو کہ پاکستانی ادکارہ ہیں۔مہوش حیات کے بڑے بھای کا نام دانش حیات ہے ان سے چھوٹی ان کی ایک بہن ہے جس کا نام افشین حیات ہے۔مہوش حیات نے کراچی کے سکول میں ہی تعلیم حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ۔مہوش حیات انگلش اور اردو زبان میں مہارت رکھتی ہیں ۔
مہوش حیات کو بچپن سے ہی ڈانس اور اداکاری میں زیادہ دلچسپی تھی انہوں کسی ڈانسنگ سکول سے تربیت حاصل نہ کی بلکہ گھر میں رہ کر فلموں گانوں سے اپنے آپ کو اس قابل بنایا اور اداکاری میں قدم رکھا ۔
ان کی اداکاری میں دلچسپی اس لیے زیادہ ہوئی کیونکہ ان کی والدہ رخسار پاکستان کی مشہور ادکارا ہیں اور ان کی اداکاری دیکھ مہوش کو اداکاری میں دلچسپی ہوئی ۔اس کے بعد ان کو گانے کا بہت شوق تھا اور انہوں نے اپنا یہ شوق بھی پورا کیا اور گلوکار بھی بن گئی ۔
مہوش حیات نے سب سے پہلے ماڈلنگ شروع کی اور اسی سے آگے بڑھی انہوں اپنا ٹی وی پروگرام شروع کیا جس میں انہوں مختلف اداکاروں ،گلوکاروں اور سیاست دانوں کو مہمان بنانا شروع کر دیا ۔
مہوش حیات نے پہلی بار بڑے پردے پر 2014میں کام کیا انہوں نبیل قریشی کی فلم
’’نہ معلوم افراد‘‘میں اہم کردار ادا کیا اس کے بعد انہوں نے اپنے اداکاری کے سلسلے کو آگے بڑھایا اور ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔
ان کے ڈرامہ سیریلز نے مداحوں کو بہت متاثر کیا اور ان کی اداکاری کو سراہا ۔انہوں نے ڈرامہ سیریلز چارچاند،چاند پہ دستک،بن تیرے،ماسی اور ملکہ،میرت ال اروس،میرے قاتل میرے دلبر، روبرو،عشق میں تیرے،کتنی گرہیں باقی ہیں،کمی رہ گئی،اک ذرا سی بات،شہرِدل کے دروازے اور کبھی کبھی میں کام کیا۔
انہوں نے اپنے گانے بھی رلیز کیے جنہیں مداحوں نے بہت سراہا ہے ۔ان کا گانوں میں مشہور ترین گانے بلی،اٹھوجاگو پاکستان،تو ہی تواور ڈھول بجنے لگا شامل ہیں۔
انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا اور اچھی کارکردگی دکھائی۔ان کی پہلی فلم ’’نہ معلوم افراد ‘‘6اکتوبر 2014 کو رلیز ہوئی جس کے ہدایت کارنبیل قریشی ہیں۔ان کی دوسری فلم ’’جوانی پھر نہیںآنی‘‘19ستمبر 2015کو رلیز کی گئی جس کے ہدایت کارندیم بیگ ہیں۔ان کی تیسری فلم
’’ایکٹر ان لاء‘‘8ستمبر 2016کو رلیز کی گئی جس کے ہدایت کارنبیل قریشی ہیں۔ان کی چوتھی فلم ’’لوڈویڈنگ‘‘ 22اگست2018کو عید الاضحی کے موقع پر رلیز کی گئی ہے ۔
ان کی اداکاری سے متاثر ہو کر حکومت پاکستان نے انہیں 23مارچ 2019پاکستان ڈے پر تمغہ امتیاز سے نوازاہے۔تمغہ امتیاز پانے پر مہوش حیات نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنا کام اسی طرح جاری رکھنے کی بات بھی کی ہے۔