10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج کا دن کیسا گز رے گا


پاکستان

26/Dec/2018

News Viewed 1750 times

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے کاروباری ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں لہٰذا درست انداز سے فیصلے کریں تاکہ آپ کی شہرت میں کمی واقع نہ ہو اور آپ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔

ثور: 22اپریل تا20  مئ  گھریلو معاملات کافی حد تک خراب ہو سکتے ہیں، بہتر ہے انھیں بیٹھ کر حل کر لیں اور معاملات اگر خراب ہو چکے ہیں تو فی الحال خاموشی اختیار کر لینا بہتر ہے ورنہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون رشتے داروں میں اہم رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے، ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا رشتہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں البتہ عشق و محبت کے معاملات توقع کے مطابق حل نہ ہو سکیں گے۔

سرطان: 22جون تا23جولائی  جن دوستوں کو آپ عزیز رکھتے تھے وہی آپ کے کام میں مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں، ہو سکتا ہے ان کی وجہ سے آپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچے لہٰذا انھیں ذرا دور ہی رہنے دیں تو بہتر ہے۔

اسد: 24جولائی تا23اگست  کسی جگہ سیر و تفریح پر جانے کا موقع مل سکتا ہے، آپ کے چند ہم نوالہ اور ہم پیالہ دوست آپ کے گھر کا ماحول خراب کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں شریک حیات کے ساتھ ان بن ہو سکتی ہے۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر   تعلیمی مراحل حسب توقع حل تو ہو جائیں گے مگر آپ ذہنی طور پر کافی ڈسٹرب رہیں گے اور کسی بھی معاملے میں فیصلہ نہ کر پائیں گے، دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ ڈبل مائنڈ رہیں گے۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر  ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکان روشن ہیں آپ کے افسران آج آپ کے کام کی تعریف کریں گے اور بلا شبہ آپ اس تعریف کے حقدار بھی ہیں کیونکہ یہ مقام آپ نے برسوں کی محنت کے بعد پایا ہے۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر  تعمیری کاموں میں فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جائیداد کی خرید و فروخت کیلیے آج کا دن آپ سے تعاون کریگا اور کسی بہتر جگہ پر جائیداد خریدنے کا موقع مل سکے گا۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر  آج آپ کافی مصروف دکھائی دیں گے مگر یہ نہ ہو کہ آپ اس مصروفیت میں اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو نظرانداز کر دیں اور نتیجتاً شریک حیات کا موڈ خراب ہو جائے لہٰذا محتاط رہیں۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری اچانک کوئی خوش خبری مل سکتی ہے، ہو سکتا ہے آپ کے بزرگ آپ کا من پسند جگہ رشتہ طے کرنے میں راضی ہو جائیں، کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔

دلو: 21جنوری تا19فروری  اگر آپ آج کوئی لاٹری یا انعام لے کر رکھ لیں تو آنے والے وقت میں آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اپنے افسران بالا کی جانب سے محتاط رہ کر وقت گزاریں۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ  اپنے بزرگوں کی رائے کو اولیت دیں مگر آپ ایسا کر نہ سکیں گے جس کے نتیجے میں آپ اپنی من مانی کرکے نقصان اٹھائیں گے، نزدیکی سفر درپیش آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں