12/Nov/2018
News Viewed 2064 times
سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو 146کافی ود کرن145 میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ابھی اس پروگرام کا صرف پرومو جاری کیا گیا ہے۔ کافی ود کرن145 پروگرام کا ابھی صرف پرومو جاری کیا گیا ہے,کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کو انوکھا تر ین کر دار دے دیا
میزبان کرن جوہرنے جب اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا توان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔