26/Apr/2019
News Viewed 2049 times
پاکستان کے مشہور باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس بار ورلڈ کپ نہیں جیتے گی البتہ یہ سمی فائنل تک ضرور جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت محنت کر رہی ہے البتہ ان کا جیتنا ممکن نہیں ہے قومی ٹیم سیمی فائنل تک ضرور جائے گی مگر ورلڈ کپ ٹرافی اس بار انگلش ٹیم لے کر جائے گی۔
مزید جانیں:پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں سب سے کم عمر کھلاڑی شامل
انہوں نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انگلش کرکٹ ٹیم اس بار سنجیدہ نہیں ہے وہ اپنی جیت کے لیے تیار ہیں اور اس بار ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں شاید والی بات ہے کہ وہ شکست حاصل کریں کیونکہ اس بار ان کے سینئر کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں اور اگر وہ اس بار بھی ہار گئے تو ان کو ورلڈ کپ سے بے دخل کر دیا جائے گا۔مگر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں کہ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں ہی لائیں اور ورلڈ کپ میں اپنا مرال بلند کریں۔