23/Apr/2019
News Viewed 1888 times
وزیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے کلاس چہارم کی اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت کا مضمون ہٹانے پر نوٹس لے لیا اور کمیٹی کو اس مسئلہ پر بات کرنے کی درخواست کی ہے۔
تعلیمی محکمہ کے مطابق کلاس چہارم کی 2019کی کتابوں میں تبدیلی لائی گئی اور اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت کا مضمون ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔وزیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے اس بات پر نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کو اس تبدیلی پر بات کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید جانیں:سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپرواہی سامنے آگئی
ان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت طلبہ کے لیے ایک اہم مضمون ہے اور اسے ہٹانے کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔ ہمارے مذہب کے متعلق تمام مضامین ہمارے اور ملک کے طلبہ کے لیے بہت اہم ہیں لہذا اس مضمون کو نہیں ہٹایا جائے تو بہتر ہے۔