10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

عمران خان کی سپورٹ نہیں ہوگی تو مذاکرات کہاں جائیں گے ، خواجہ آصف


سیاسی

14/Dec/2024

News Viewed 36 times

عمران خان کی سپورٹ نہیں ہوگی تو مذاکرات کہاں جائیں گے ، خواجہ آصف

اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سپورٹ نہیں ہوگی تو مذاکرات کہاں جائیں گے، بانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماوں پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، ایسی صورت میں اگر اس پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہونگے اور ان کوبانی پی ٹی آئی کی حمایت نہ ہو تو یہ مذاکرات کہاں جائیں گے،جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچانک مذاکرات کی بات سے لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

وقت کے جبر کی وجہ سے پی ٹی آئی نے پالیسی تبدیل کی ہے۔ میں مذاکرات کا ہمیشہ حامی رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کے ساتھ پی ٹی آئی کا دن رات رابطہ رہتا ہے۔  پی ٹی آئی کا یو ٹرن لینے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔26 نومبر کو مبینہ ہلاکتوں کا پی ٹی آئی نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

قانونی کارروائی سے پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا۔پی ٹی آئی نے چیس بورڈ پر ایک موو چلی ہے کہ ہوسکتا ہے جنرل باجوہ کو یہ لوگ ملوث نہ کریں۔



اس میں فیض کی اور عمران خان کی بھی جان بچ جائے۔ پی ٹی آئی کو جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید نے عملی جامہ پہنایا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ سیاسی ٹیم کی ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ بانی پی ٹی آئی کو کچھ تجاویز بھیجیں ہیں جو وہ کہیں گے وہی کریں گے۔ ان کی غلط فہمی ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں مزید دو لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی لیڈر شپ مشکل حالات میں ہے۔ مناسب نہیں لگتا کہ بتاﺅں کہ خواجہ آصف کا ماضی میں کیسا رویہ تھا۔ گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنماء رانا مشہور کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ حکومت کا کوئی کام نہیں ہے صرف ایک کام رہ گیا ہے کہ کیسے عمران خان اورتحریک انصاف کو لیٹ ڈاﺅن کریں۔ ہمارے کارکنوں کیخلاف بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں ۔ ملک میں بد امنی ، مہنگائی، افراتفری ہو ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یہ لوگ صرف ان کوششیں میں رہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوہراساں کیا جائے۔

متعلقہ خبریں