10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیر اعلیٰ مریم کو چینی تعلیمی نظام پر بریفنگ دی گئی۔


انٹر نیشنل - تعلیمی

13/Dec/2024

News Viewed 77 times

وزیر اعلیٰ مریم کو چینی تعلیمی نظام پر بریفنگ دی گئی۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے شنگھائی کے دورے کے دوران شنگھائی ایکسپریمنٹل اسکول کا دورہ کیا جہاں 12 سے 15 سال کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر گوان وینجی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کی صدر شیانگ ہونگمی نے مریم نواز کو اسکول کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہاں کے نصاب میں جدید ٹیکنالوجیز اور AI کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔


 

مریم نواز شریف نے اسکول میں مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور طلباء کی تیار کردہ AI پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے طلباء سے سوالات کیے اور ان کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں تعلیم کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی برتری حاصل ہو۔

مریم نواز نے اسکول کے بجٹ، نصاب اور تدریسی طریقوں کے بارے میں بھی سوالات کیے تاکہ پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئے آئیڈیاز حاصل کیے جا سکیں۔ اس کے بعد، مریم نواز نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا جہاں انہیں چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں