10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہندوستان نے کراچی اور بہاولپور کوبڑا نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی


انٹر نیشنل

05/Mar/2019

News Viewed 2034 times

ہندوستان نے کراچی اور بہاولپور کوبڑا نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی

پاکستان جیسی پاک سر زمین پر بری نگاہ ڈالنے والوں کا ہمیشہ حال برا ہی ہوا ہے پر شاید بھارت یہ بات بھولنے لگا ہے۔پاکستان نے جنگی میدان کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس محاز پر بھی بھارت کی ہربری کوشش اور سازش کو ناکام بنا دیا۔ زرایع کے مطابق بھارت کی طرف سے شہروں پر مزائل حملوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا اور بھارت کو دو ٹوک انداز میں بتایا گیا کہ اگر جنگ کرنے کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مزید بھی پڑھیں: پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کیلئے بڑا فیصلہ۔


زرائع کے مطابق بھارت کے شہر راجستھان سے پاکستان میں ائیر بیسز کے ساتھ پاکستان کے شہر کراچی اور بہاولپور میں میزائل حملوں کا منصوبہ بنا رکھا تھا، پاکستان کی انٹیلی جنس نے بھارت کے اس ناکام سازش کے ناکام بنا دیا۔زرائع کے مطابق تھریسامے جو کہ برطانوی وزیراعظم ہیں انہوں نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اورعالمی برادری نے پاکستان میں امن جاری اور تناؤ کو کم کرنے کیلئے اقدامات بھی کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں