10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

افغان سفیر کی اغواءہونے والی بیٹی کی درست تصویر کونسی ہے ؟ نجیب اللہ علی خیل نے صاحبزادی کی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا


پاکستان

19/Jul/2021

News Viewed 1040 times

افغان سفیر کی اغواءہونے والی بیٹی کی درست تصویر کونسی ہے ؟ نجیب اللہ علی خیل نے صاحبزادی کی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دو روز قبل اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو اغواءکیا گیا اور ساڑھے پانچ گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ملزمان سیلسلہ علی خیل کو بلیو ایریا میں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چل رہے ہیں ۔

آگے بھی پڑھیں: ماڈل نایاب قتل کیس ، پولیس کو تحقیقات میں اہم ترین سراغ مل گیا 

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کو لے کر صارفین کے درمیان کافی بحث جاری ہے اور اس دوران کئی تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں جنہیں ” سیلسلہ علی خیل “ قرار دیا جارہاہے تاہم اس معاملے کو دیکھتے ہوئے افغان سفیر خود میدان میں آئے اور انہوں نے تصحیح کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی درست تصویر شیئر کی اور سا تھ پیغام بھی جاری کیا۔ 
افغان سفیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” معذرت:مجھے یہاں اپنی بیٹی کی سیلسلہ علی خیل کی تصویر پوسٹ کرنے پر مجبور کیا گیا ، کیوں کہ کسی اور کی تصویر سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ کی گئی تھی ، حالانکہ میں اسے بالکل بھی نہیں جانتا ہوں۔ شکریہ“۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، جبکہ تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 

 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔  

متعلقہ خبریں