10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے


اسپورٹس

12/Nov/2018

News Viewed 2007 times

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے بارش کے باعث ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا جس کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ محمد حفیظ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے دبئی میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بارش کے باعث اپنی اننگز مکمل نہ کرسکی، موسلا دھار بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تب کیوی ٹیم نے چھ عشاریہ پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، ووکر 18 اور نکولس 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اوپنر کولن منرو بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ پر حارث سہیل نے بابر اعظم کے ہمراہ 104 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 206 تک پہنچایا، حارث سہیل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک نے 18 رنز کی باری کھیلی۔

مزید پڑھیں:سر فر از الیون نےآسڑ یلیا کے خلاف ،مشن وائٹ واش مکمل کر لیا


نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہینری، بولٹ اور گرینڈ ہومے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں