30/Nov/2018
News Viewed 1420 times
احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت میں معزز جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کریں گے احتساب عدالت کی جانب سے آج پھر نوازشریف کو طلب کررکھا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر آج دوسرے روز بھی حتمی دلائل جاری رکھیں گے عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس کا آغاز پاناما پیپرز سے ہوا جسے سپریم کورٹ نے سنا اور جے آئی ٹی بنائی، یہ وائٹ کالر کرائم ہے واثق ملک کا کہنا تھا کہ نوازشریف سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور نیب میں ان اثاثوں کا حساب نہ دے سکے اور یہ اثاثے پہلی دفعہ سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیے گئے، ملزمان کو تمام مواقع دیے گئے لیکن وہ وضاحت نہ دے سکے
تفصیلات کے مطا بق:پتا نہیں نیا پاکستان بننا بھی ہے کہ نہیں،چیف جسٹس
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں دی گئی منی ٹریل جعل نکلی، اثاثے تسلیم شدہ ہیں، بے نامی دار ان اثاثوں کو چھپاتے ہیں، نوازشریف عوامی عہدیدار رہے، ان کے بچوں کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں، سوال یہ ہے کہ اثاثے کیسے بن گئے۔