09/Nov/2018
News Viewed 1535 times
این آر او کیس کی سماعت کے موقع پر،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیاہے کہ ہمیں مطمئن کریں کہ درخواست قابل سماعت ہے،جس پر درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ سوئس اکاؤنٹ میں پڑی رقم پاکستان کی تھی، سوئس اکاؤنٹ میں موجود 60ملین ڈالر پاکستانی عوام کو ملنے چاہیے، آصف علی زرد اری نے پاکستان کا پیسہ سوئس بنکوں میں رکھا ہے، آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ وہ تمام کیسز سے بری ہو چکے ہیں،یہ بات تو وضح ہے کہ سوئس اکاؤنٹ میں60 ملین ڈالر تھے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ 60ملین ڈالرکس کے تھے،کہاں گئے اوربینیفشری کون تھا،عدالت نے پرویزمشرف،آصف علی زرداری اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
مزید پڑھیں:نواز شر یف کیخلاف نئی دستا ویزات پیش کر نے کی اجازت
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ یقین رکھیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہو گا،عدالت نے کیس کی سماعت 3ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی۔