15/Nov/2024
News Viewed 32 times
محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی پہلی “ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی” کا مسودہ منظور کر لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق، سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کے داخلہ فارم میں مرد اور خواتین کے خانے کے ساتھ ساتھ ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے بھی ایک خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اساتذہ کی بھرتی کے دوران ٹرانس جینڈر افراد کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کرنے کا بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ پالیسی اب قانون کی صورت اختیار کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری کی منتظر ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کی تعداد 20,331 ہے، جبکہ سندھ میں یہ تعداد 4,222 ہے۔