25/Mar/2019
News Viewed 2041 times
15مارچ کو ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے میں 50افراد شہید ہوئے جن میں 9پاکستان سے تعلق رکھتے تھے حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 48ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ۔
مزید پڑھئے:نیوزی لینڈ میں جمعہ کی اذان کی گونج اٹھی
پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9شہیدوں میں سے 8کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کی گئی جبکہ اریب کی میت کو کراچی میں موجود ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آ ج اریب کی تدفین کراچی کے سخی حسن قبرستان میں ظہر کی نماز کے بعد کی جائے گی۔