15/Nov/2018
News Viewed 1609 times
صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ صورت حال کے مطابق رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہا جا سکتا, صدر مملکت عارف علوی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا بڑا بحران ہے، صوبے کو پانی، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی بھی تھے, صدر نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی کے ذمے دار وہ ہیں جنھوں نے صوبے کے حقوق پر سودے بازی کی، ماضی کے مقابلے میں ملک بھر میں دہشت گردی کی وار داتوں کا خاتمہ ہوا ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کیے گئے۔
آگے بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خا ن کا نام مسلم دنیا کی با اثر تر ین شخصیات کی فہر ست میں شا مل
عارف علوی نے کہا کہ سیوریج کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلیے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، گورنر سے بلوچستان میں یونیورسٹیز کے قیام پر بات ہوئی, صدر مملکت سمیت مختلف وفاقی و صوبائی وزرا نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر جاکران کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی، تعزیت کرنے والوں میں اسپیکر اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور وفاقی وزرا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر نے ان کی کوئٹہ میں رہائش گاہ میں پہنچ کر تعزیت کی۔