10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سری لنکا میں دھماکہ کرنے والے ملزمان گرفتار


انٹر نیشنل

22/Apr/2019

News Viewed 1786 times

سری لنکا میں دھماکہ کرنے والے ملزمان گرفتار

سری لنکا میں ایسٹر کے دن دھماکہ کرنے والے افراد میں سے 13افراد کو گرفتار کر لیا گیا اس دھماکہ کی وجہ سے 207افراد ہلاک ہوئے اور 400سے زائد زخمی ہیں۔

سری لنکا میں ہونے والے 8دھماکوں کی وجہ سے تمام ملک میں خوف و حراست پھیل گئی ہے دھماکے ایسٹر کے روز ہوئے تھے اور مسلحہ افراد نے تمام تر دھماکے چرچ میں کیے تاہم ان میں سے تین دھماکے خود کش تھے باقیوں پر ابھی پولیس کی کاروائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی فورسز کا کشمیر پر حملہ :2نوجوان شہید
پولیس جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے اور وہ ان حملوں میں شریک ہیں ۔پولیس نے ایک گھر سے بم مواد بھی ظبط کیا اور لوگوں کی جان بچائی ہے۔ایسٹر کے روز ہونے والے دھماکوں میں ہندو،مسلمان اور مسیحی برادری کے لوگ شامل ہیں ۔ ان میں زیادہ تر لوگ مسیحی برادری کے ہیں تامل ہیں ان کی ہلاکت کی تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ ایسٹر کے روز چرچ کے باہر بہت سے لوگ موجود تھے ۔
سری لنکا میں سب سے پہلا دھماکہ سینٹ اینتھونی چرچ میں ہوا تھا جہاں مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی اس کے بعد ہونے والا دھماکہ نیگومبو میں قائم چرچ سینٹ سیبسٹین میں ہوا تیسرا دھماکا کریسچین زائن میں کیا گیا تھا اس کے بعد شہر میں مختلف جگہوں پر دھماکے کیے گئے اور لوگوں کو ہلاکت کا نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ خبریں