04/Apr/2019
News Viewed 1801 times
بھارت نے پاکستان کے 2شہریوں کو رہا کر دیا ہے جنہوں نے اپنی سزا مکمل کر لی تھی۔
بھارتی حکومت نے ان دونو شہریوں کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ پاکستان کے یہ دونوں شہری بھارت میں اپنی سزا مکمل کر چکے تھے جس کی وجہ سے بھارت نے انہیں رہا کر دیاہے۔دیکھا جائے تو بھارت کی طرف سے امن کا ایک پیغام ہے ۔جہاں مودی سرکار اپنے بیان دے رہی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں وہیں بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنا چاہتی ہے اور پورے ایشیا ء کے لیے یہی بہتر ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوج کا ایک اور غیر معمولی حملہ :3فوجی جوان شہید
بھارت کی طرف سے رہا ہونے والیے دوپاکستانی شہریوں میں محمد حنیف اور محمد شریف شامل ہیں ۔
محمد حنیف کا تعلق پاکستان کے بڑے شہر کراچی سے ہے۔محمد شریف کا تعلق پاکستان کے
شہر بہاولنگر سے ہے۔