26/Mar/2019
News Viewed 1483 times
کراچی کے علاقے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی دو ہندو لڑکیاں اپنے شوہروں کے ہمراہ منظرعام پر آگئی انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔
گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی ہندو لڑکیوں نے اپنی مرضی کے مطابق اسلام قبول کیا اور پسند کا نکاح کیا اور درخواست میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جھوٹی افواہوں کی وجہ سے ان کے شوہروں کی جان کو خطرہ ہے۔
مزید پڑھیئے:ہندو لڑکیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دیا بیان
یاد رہے کہ ان لڑکیوں کی اغوائی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا اور اس کیس میں ملوث 4افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اب یہ بات سامنے آچکی ہے کہ لڑکیوں کو اغواء نہیں کیا گیا تھا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور مسلمان لڑکوں کے ساتھ نکاح کیا۔
ہائیکورٹ اسلام آباد نے درخواست پر غور کرتے ہوئے حکومت کو دونوں بہنوں کے تحفظ کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کی اسلام میں دلچسپی بہت پہلے سے تھی وہ اسلامی تعلیمات پر بھی توجہ دیتی تھی مگر مارے جانے کے خوف کے باعث انہوں سر عام اسلام قبول کرنے سے گریز کیا اور23مارچ کو خانپور کے سامنے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کیا۔